وزیراعظم ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول

Published On 25 November,2020 10:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات شیڈول، فردوس مارکیٹ انڈر پاس کا افتتاح موخر کر دیا گیا۔

 عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ دیہی علاقوں میں ایک ہزار کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے منصوبے بارے وزیر اعظم کو بریف کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت نئے بزنس پارک منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔

وزیراعظم کو ریور راوی پراجیکٹ میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے، ہیلتھ کارڈ اور صحت کے شعبے پر بھی وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔ عمران خان سے کابینہ کے ارکان بھی ملاقات کریں گے۔

 

Advertisement