کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 829 افراد مرض میں‌ مبتلا

کورونا سے مزید 43 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں 2 ہزار 829 افراد مرض میں‌ مبتلا

لا پرواہی کا نتیجہ کورونا سے مزید اموات کی صورت میں نکلا، این سی اوسی کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 افراد جاں بحق ہوئے، متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 95 ہزار 185 تک جا پہنچی۔

این سی او سی کے مطابق 2 ہزار 186مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں 1لاکھ 71 ہزار 595، خیبر پختونخوا 46 ہزار877، پنجاب میں ایک لاکھ 18ہزار511، اسلام آباد 29 ہزار782، بلوچستان میں17ہزار 101، آزاد کشمیر میں 6 ہزار 682 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 637 ہو گئی۔