گوجرانوالہ: تاریخی سٹی ریلوے اسٹیشن کی عمارت پر نشئیوں اور آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لئے

گوجرانوالہ: تاریخی سٹی ریلوے اسٹیشن کی عمارت پر نشئیوں اور آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لئے

گوجرانوالہ کا سو سالہ پرانا تاریخی ریلوے سٹیشن جہاں کبھی ٹرین کی آمد و رفت پر مسافروں کی بھاگم دوڑ ہوتی تھی مگر سٹیشن ختم ہونے کے ساتھ یہ جگہ اب کھنڈر میں تبدیل ہو چکی ہے۔ منشیات فروشوں اور آوارہ کتوں نے اس جگہ کو اپنی آماجگاہ بنا رکھا ہے۔

سابقہ دور حکومت میں سٹی ریلوے سٹیشن کو مسمار کر کے اس جگہ پر بینک اور فوڈ سٹریٹ بنانے کے کام شروع کیا گیا جو کہ کچھ عرصہ بعد رک گیا جس کے بعد سے یہ بیش قیمتی اراضی اب ویران پڑی ہے۔

صنعتکاروں و تاجروں کا کہنا ہے کہ سٹی ریلوے سٹیشن گوجرانوالہ کی پہچان اور ثقافت ہے، اس کو دوبارہ بحال کیا جائے۔