اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.58 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں صورتحال سب سے زیادہ خراب، جہاں پر 21.80 فیصد پازیٹو کیسز کی شرح ہے۔ سندھ میں 13.87 فیصد مثبت کیسز کی شرح ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ میرپور میں مثبت کیسز کی شرح 18.31 فیصد، مظفرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 9.77 فیصد، بلوچستان میں 8.68 فیصد، جی بی میں 2.78 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد، کے پی میں 9.67 فیصد ہے۔
پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد، لاہور میں 5.98 فیصد، راولپنڈی میں 8.51 فیصد، فیصل آباد میں 3.73 فیصد، ملتان میں 2.38 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر میں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 9.15 فیصد ہوگئی۔ پشاور میں شرح 14.91 فیصد، سوات میں 4.04 فیصد، ایبٹ آباد میں 13.35 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 4.81 فیصد، اسلام آباد میں 4.88 فیصد ہے۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 305 مریض وینٹلیٹرز پر موجود ہے۔ لاہور میں 86، ملتان میں 42، راولپنڈی میں 15، فیصل آباد میں 3، کراچی میں 76، پشاور میں 45، اسلام آباد میں 37، مظفرآباد میں ایک مریض، حیدرآباد، ایبٹ آباد، کوئٹہ، میرپور، گلگت میں کوئی مریض وینٹیلیٹر پر نہیں ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 89 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 23 ہزار 179 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 885 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 24 ہزار 191، سندھ میں ایک لاکھ 86 ہزار 212، خیبر پختونخوا میں 50 ہزار 78، بلوچستان میں 17 ہزار 501، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 746، اسلام آباد میں 33 ہزار 61 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 390 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ 27 ہزار 852 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 610 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 70 ہزار 474 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 486 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 89 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہزار 487 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 218، سندھ میں 3 ہزار 60، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 419، اسلام آباد میں 341، بلوچستان میں 169، گلگت بلتستان میں 98 اور آزاد کشمیر میں 182 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔