بات حکومت سے نہیں، سیاست پر اثرانداز ہونیوالوں سے ہوگی: شاہد خاقان عباسی

بات حکومت سے نہیں، سیاست پر اثرانداز ہونیوالوں سے ہوگی: شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم کی میٹنگ ہے جس میں فیصلہ ہوگا کہ 13 دسمبر کے بعد کیا کرنا ہے، پٹرولیم بحران حکومت نے خود پیدا کیا ہے یہ بڑی ناکامی ہے، معیشت برباد ہے، پارلیمانی نظام یکطرفہ نہیں چل سکتا، عوامی مشکلات پیچھے رہ گئیں، ہم نظام کی خرابی کی بات کر رہے ہیں، اقتدار کی نہیں، جو 2018 کے الیکشن میں ہوا وہ دوبارہ ہوا تو ملک آگے نہیں چلے گا۔