مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان پی ڈی ایم سے وصول کیا جائے گا: فردوس عاشق

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان پی ڈی ایم سے وصول کیا جائے گا: فردوس عاشق

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دور دراز سے آئے جلسے کے شرکا کو اپوزیشن نے بدلے میں صرف کورونا ہی دیا، بزدار حکومت اپنے شہریوں کی ہرممکن دیکھ بھال کریگی۔ جلسے کی آڑ میں ثقافتی ورثہ کو پہنچے والے نقصان کی وصولی پی ڈی ایم سے کی جائیگی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہوریوں کی جلسے سے لاتعلقی نے ثابت کیا کہ راجکماری نے ظلِ سبحانی کی سیاست کو زمیں بوس کردیا۔ پی ڈی ایم قیادت کی موجودگی میں غیور لاہوریوں سے متعلق محمود خان اچکزئی کی بدزبانی پر تمام اپوزیشن کو معافی مانگنی چاہئے۔