پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر زندہ دلان لاہور کا شکریہ: عثمان بزدار

پی ڈی ایم کی فسادی سیاست سے لاتعلق رہنے پر زندہ دلان لاہور کا شکریہ: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کی حسرتوں کا جنازہ دھوم دھام سے نکلا جو پوری قوم نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ سوا کروڑ شہر کے جھوٹے دعویدار بری طرح ناکام رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آٹھ دسمبر کے بعد تیرہ دسمبر بھی گزر گیا، آر ہوا نہ پار لیکن افراتفری پھیلانے والا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جان لیں ملک کی لوٹی دولت واپس کرنا ہی پڑے گی۔