حکومت پاک بحریہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیراعظم عمران خان

حکومت پاک بحریہ کو ہر ممکن تعاون فراہم کرتی رہے گی، وزیراعظم عمران خان

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان کا پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔

وزیراعظم نے یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے۔ وزیراعظم کو علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورتحال، چیلنجز اور میری ٹائم سیکٹر کی ترقی کیلئے پاک بحریہ کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے بحری سرحدوں کے دفاع، گوادر بندرگاہ سمیت سی پیک کو سیکیورٹی کی فراہمی اور علاقائی امن کیلئے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔