وزیراعظم عمران خان بدھ کو ایک روزہ دورے پر پشاور جائینگے

Published On 15 December,2020 06:37 pm

پشاور: (اے پی پی) ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کو پشاور کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس اپ لفٹ منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اپ لفٹ منصوبے کی تحت آئی سی سی معیار کا گرانڈ تعمیر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور پراونشل ہاؤسنگ اتھارٹی کی تحت ہائی رائز فلیٹس سکیم کا بھی افتتاح کریں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان صوبائی کابینہ سے ملاقات بھی کریں گے جبکہ کامیاب جوان پروگرام کے سلسلے میں نوجوانوں میں چیک بھی تقسیم کریں گے۔
 

Advertisement