آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی سفیر کی ملاقات، سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دفاعی تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب ہر معاملہ پر پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کرے گا۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر سے ملاقات میں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف پیش رفت اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔