ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 83 اموات، 2972 نئے مریض

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک، 24 گھنٹے کے دوران 83 اموات، 2972 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 972 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 30 ہزار 122، سندھ میں 2 لاکھ ایک ہزار 80، خیبر پختونخوا میں 54 ہزار 21، بلوچستان میں 17 ہزار 868، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 810، اسلام آباد میں 35 ہزار 700 جبکہ آزاد کشمیر میں 7 ہزار 893 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 62 لاکھ 16 ہزار 60 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 171 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 99 ہزار 852 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 447 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 83 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 164 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 522، سندھ میں 3 ہزار 270، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 511، اسلام آباد میں 385، بلوچستان میں 177، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 200 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔