اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی۔ ایبٹ آباد میں سب سے زیاد40 اعشاریہ 30 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ حیدر آباد میں مثبت کیسز کی تعداد 22 فیصد سے تجاوز کرگئی۔
نشینل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کراچی میں 12عشاریہ 54 فیصد شرح رہی۔ بلوچستان میں 10.67 فیصد اور سندھ میں 6.29 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔ گلگت بلتستان میں 1 فیصد اور اسلام آباد میں 3.41 فیصد رہی۔ خیبرپختونخوا میں 5.67 فیصد اور پنجاب میں 4.22 فیصد مثبت کیسز کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق لاہور میں 5.80 فیصد، راولپنڈی میں 7.36 فیصد ، فیصل آباد میں 5.47 فیصد، پشاور میں 4.03 فیصد، سوات میں 4.61 فیصد اور ایبٹ آباد میں کورونا کسیز کی مثبت شرح 40.32 فیصد ہوگئی۔ کوئٹہ میں مثبت کیسز کی شرح 8.26 فیصد، اسلام آباد میں 3.41 فیصد اور میرپور میں 8.96 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 82 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 672 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 704 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 32 ہزار 526، سندھ میں 2 لاکھ 5 ہزار 484، خیبر پختونخوا میں 55 ہزار 450، بلوچستان میں 17 ہزار 950، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 831، اسلام آباد میں 36 ہزار 416 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 63 لاکھ 70 ہزار 707 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 594 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 10 ہزار 937 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 82 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 9 ہزار 474 ہوگئی۔ پنجاب میں 3 ہزار 688، سندھ میں 3 ہزار 352، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 553، اسلام آباد میں 393، بلوچستان میں 179، گلگت بلتستان میں 99 اور آزاد کشمیر میں 210 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔