وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، مادر وطن کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

قومی قائدین کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت علاقائی اور خطہ کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انسانیت سوز مظالم پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جارجیت بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔