ڈیرہ اسماعیل خان : (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں ہیتھار پھینکنے والوں میں سے نہیں۔
ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ موسیٰ خان نیب کو شکست کو دے چکا ہے۔ وہ بہادری کے ساتھ نیب کا مقابلہ کر رہا ہے۔ اس کو سلام پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت کے خلاف لڑ رہا ہیں۔ اتفاق ہے کہ حکومت کو جانا چاہیے۔ میں ہیتھار پھینکنے والوں میں سے نہیں۔ پولیس کہتی ہے کہ آپ کی سکیورٹی کم کرنے کے لیے دباؤ ہے۔
فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مولانا شیرانی کی بات کو پی ٹی آئی سپورٹ کر رہی ہے۔ فنکشنل لیگ اسٹبلشمنٹ کی بی ٹیم ہے۔ حکومت اپنے استعفی اور عام انتخابات کا اعلان کرے پھر بات چیت ہو سکتی ہے۔ جنوری کو کراچی میں اسرائیل مردہ باد ریلی ہو گی۔