اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، جمہوریت کی مضبوطی کےلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے ان کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، آئینی، قانونی اور پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کےلیے اداروں کا مضبوط ہونا اہم ہے۔ اپنی سیاست چمکانے کے لئے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والے کسی قیمت پرجمہوریت کے علمبردارنہیں ہوسکتے، ریاست کے تمام ستون اپنے دائرہ کار میں رہ کرملکی ترقی کیلئےکام کررہے ہیں۔ ڈاکٹر بابراعوان نے معاشی استحکام اور کورونا سے بچاؤ کی حکومتی پالیسیوں کو حکومت کی اہم کامیابیاں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اندھیرے فروشوں کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں۔