نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت ا ور عوام کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں ہفتے کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔ حملے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
I condemn the terrorist attack in Pakistan’s Balochistan province.
— Volkan BOZKIR (@volkan_bozkir) December 27, 2020
I express my condolences to the people and the Government of Pakistan.
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے تعزیتی پیغام پر پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع اور معاشی نقصان کی صورت میں بھاری قیمت چکانے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ثابت قدم ہے۔