'اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی'

'اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے، اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی'

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادہ دن کے وقت وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا دور نہیں، آپ دونوں کے ابا جی کا اقتدار کرپشن میں لت پت رہا، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کو این آر او نہیں ملے گا۔