تعلیمی اداروں کی بندش کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس

Published On 29 December,2020 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ملک میں جاری کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کہا ہے کہ حکومت تعلیمی ادارے کی بندش کو بڑھا سکتی ہے۔

یہ بات انہوں نے قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کو آن لائن کرنے کے افتتاح کے موقع پر کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ آن لائن ہونے سے لاکھوں روپے رشوت نہیں دینا پڑے گی اور اساتذہ گھر بیٹھے بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی پینشن وصول کر سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوشیش ہے کہ پیشن کا چیک بھی اساتذہ کو آن لائن ہی جاری ہوں۔

میڈیا کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر مراد راس کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی صورتحال تشویشناک ہونے کی وجہ سے سکول مزید بند کرنے کی طرف جا سکتے ہیں۔

مراد راس نے کہا کہ نجی سکولوں کی آن لائن رجسٹریشن سے ایک ماہ میں 31 ہزار سکولوں رجسٹرڈ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجی سکولوں کا آرڈننس تیار ہے جو کیبنٹ کی منظوری کے بعد لاگو کر دیا جائے گا۔

مراد راس نے اپنی اڑھائی سالہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ انصاف سکولز اکیڈمی، اساتذہ کی آن لائن ٹریننگ، ای سی ای رومز کیلئے لائبریری بک سمیت دیگر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
 

Advertisement