وزیر تعلیم پنجاب کا پروموشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، وارننگ جاری

وزیر تعلیم پنجاب کا پروموشن میں بے ضابطگیوں کا نوٹس، وارننگ جاری

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ بعض اضلاع میں پروموشن میں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی ہیں، اساتذہ کے ساتھ پروموشن میں زیادتی برداشت نہیں کروں گا، پروموشن میں تاخیری حربے اختیار کرنے والے عناصر ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج سے معاملے کی بابت خفیہ رپورٹس لوں گا، خفیہ رپورٹس کی روشنی میں متعلقہ افسران کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا، اساتذہ پروموشن سے متعلق اپنی شکایات 03160261408 پر درج کروا سکتے ہیں۔