اسلام آباد: (دنیا نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکمران پی ڈی ایم اور ن لیگ کو پوری طاقت سے دبانے کی کوشش کرینگے، خواجہ آصف پارٹی کے ساتھ مخلص ہیں، ان کی گرفتاری جبر اور ظلم کا پیغام ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استعفے دینے کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا، پی ڈی ایم نے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا، سینیٹ الیکشن میں ن لیگ کا حصہ لینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
دوسری جانب لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دو ڈھائی سال سے پارٹی توڑنے کی کوشش ہو رہی ہے، نواز شریف کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مجھے چارج شیٹ دی گئی کہ میرے اثاثے بڑھ گئے، ابھی تک نیب نے کوئی تفتیش نہیں کی۔