اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث برطانیہ سے آنے والوں پر سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے سفری پابندیوں کے معاملے پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) فیصلے کی روشنی میں نئے رولز اینڈریگولیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے نیا سفری ہدایت نامہ کے بعد برطانیہ سے پاکستان آنے والوں کیلئے سفری پابندیوں میں 31 جنوری تک توسیع کر دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نےنوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
سول ایوی ایشن نے برطانیہ اور افریقا میں موجود پاکستانیوں کو وطن واپسی کی مشروط اجازت دیدی ہے، مسافروں کو 5 جنوری سے پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ دوہری شہریت کے حامل مسافروں کو سفر کی اجازت دے دی گئی، برطانیہ میں مقیم قلیل مدتی ویزہ والے پاکستانی مسافر بھی وطن واپس آ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا پھیلنےکا خطرہ:برطانیہ سے آنیوالے مسافروں کےپاکستان داخلےپرپابندی عائد
نوٹیفکیشن کے مطابق ورک پرمٹ ویزے پر کام کرنے والے تمام پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری اور سفارتکاروں کو پابندی سے استثنی حاصل ہے۔ نائیکوپ اور پی او سی کارڈ ہولڈرز بھی پاکستان کا سفر کرسکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق برطانیہ سے آنے والے مسافروں کو سفر سے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی کروانا ہو گا۔ پاکستان پہنچنے پر ڈس انفیکشن کے فوری بعد مسافر کے ٹیسٹ لیے جائیں گیے۔ رپورٹ منفی آنے کی صورت میں مسافروں کو پانچ دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گیے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق برطانیہ اور افریقا کے سفارتکاروں اور انکی فیملیز کو پاکستان سفر کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی۔ سفارتکاروں کو بھی سفر سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ لازمی ہو گا۔ پاکستان پہنچنے پر سفارتکاروں اور انکی فیملیز کا دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ سفارتکاروں کو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب مقرر کردہ ہدایت کے مطابق قرنطینہ کرنا ہو گا۔