کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 40 افراد جاں بحق، 2007 نئے مریض

Published On 09 January,2021 10:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 40 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار 598 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 7 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 44 ہزار 111، سندھ میں 2 لاکھ 24 ہزار 4، خیبر پختونخوا میں 60 ہزار 751، بلوچستان میں 18 ہزار 351، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 879، اسلام آباد میں 38 ہزار 970 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 451 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 70 لاکھ 43 ہزار 604 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 55 ہزار 445 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 266 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 598 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 242، سندھ میں 3 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 718، اسلام آباد میں 436، بلوچستان میں 187، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
 

Advertisement