ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار: محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سردی کی شدت برقرار ہے، زیادہ تر علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں سے ٹھنڈ کی لہر میں مزید اضافہ ہوگیا، بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔