کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 32 افراد جاں بحق، 1877 نئے مریض

کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید 32 افراد جاں بحق، 1877 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 877 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 45 ہزار 508، سندھ میں 2 لاکھ 26 ہزار 338، خیبر پختونخوا میں 61 ہزار 424، بلوچستان میں 18 ہزار 412، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 880، اسلام آباد میں 39 ہزار 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 489 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 71 لاکھ 22 ہزار 538 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 524 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 58 ہزار 371 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 286 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 32 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 10 ہزار 676 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 272، سندھ میں 3 ہزار 699، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 740، اسلام آباد میں 441، بلوچستان میں 188، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 235 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔