ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، 4 کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائیگی

ملک بھر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنایا جائے گا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر سلطان نے کہا ہے کہ ویکسین سے بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، حکومت ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے پرعزم ہے، والدین سمیت تمام مکتبہ فکر مہم کی کامیابی یقینی بنائیں۔

کوآرڈینیٹر قومی ایمرجنسی سنٹر کا کہنا تھا کہ 2020ء میں حاصل کی گئی کامیابی کا سلسلہ جاری رکھیں گے، سال 2021ء میں وائرس پر قابو پانے کیلئے بہترین نتائج کی توقع ہے۔