الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، وزیر داخلہ نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا

الیکشن کمیشن کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، وزیر داخلہ نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا

وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اجلاس کی صدارت کریں گے- اجلاس میں کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے ادروں کے نمائیندے شرکت کرینگے۔

اجلاس میں پنجاب اور کے پی آئی جی پولیس بھی ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے۔ضروری حفاظتی اقدامات کا جائیزہ لیا جائیگا۔

اجلاس میں احتجاج کے موقع پر امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ریڈ زون کی سیکورٹی میں اضافےکے حوالے سے حکمت عملی طے ہوگی۔