اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کے آن لائن امتحانات کے انعقاد کے حوالے سے پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ امتحانات آن لائن لینے ہیں یا نہیں، یہ فیصلہ جامعات نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو وائس چانسلر سے آن لائن امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے مشاورت کا کہا ہے کہ جامعات چیک کریں کہ ان کے پاس آن لائن امتحانات کیلئے ٹیکنیکل سہولت ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آن لائن امتحانات کے نظام کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے، جامعات بہترین سوالیہ پرچے اور اسیسمنٹ تیار کریں۔