آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

آرمی چیف کی امیر قطر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر میں احمد بن محمد ملٹری کالج میں پاسنگ آوٹ پریڈ دیکھی۔ انہوں نے جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کیڈٹس کو دی جانے والی تربیت کے معیار کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطری نائب وزیراعظم و وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (پائلٹ) غنیم بن شاہین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔