کورونا نے مزید 26 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1645 نئے مریض

کورونا نے مزید 26 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 1645 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 615 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 796، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار 249، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 214 بلوچستان میں 18 ہزار 823، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909، اسلام آباد میں 41 ہزار 418 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 19 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 79 لاکھ 66 ہزار 981 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 34 ہزار 785 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ ایک ہزار 252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 92 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 683 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 747، سندھ میں 3 ہزار 996، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 906، اسلام آباد میں 475، بلوچستان میں 195، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 262 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔