راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بدترین ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی برداشت کر رہے ہیں، ان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ انسانی المیے کو ختم کیاجائے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیری عوام قابض بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے ہیں، مسئلہ کشمیرکو کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے ۔
“Salute 2 Kashmiris for their valiant struggle, braving gravest atrocities, human rights violations & lockdown in IIOJ&K under Indian occupation forces. Time 2 end this human tragedy & resolve #Kashmir issue as per aspirations of people of J&K & #UN resolutions”COAS.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) February 5, 2021
آرمی چیف کشمیر سے متعلق پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا وقتا فوقتا اظہار کرتے رہتے ہیں، گزشتہ روز لاہور گیریژن کے افسران سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کے عوام دیرپا امن کا حق رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق کشمیر کے حل کے لیے پر عزم ہیں۔ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔