وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان کا ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید سے ٹیلیفونک رابطہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ محمد زید سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی، علاقائی اورعالمی امورسمیت کوروناسےمتعلق گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق کیا۔