کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1008 نئے مریض

کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق، 24 گھنٹے میں ملک بھر میں 1008 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 61 ہزار 347، سندھ میں 2 لاکھ 51 ہزار 434، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 625، بلوچستان میں 18 ہزار 877، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 918، اسلام آباد میں 42 ہزار 80 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 238 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 82 لاکھ 56 ہزار 378 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 509 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 12 ہزار 943 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 797 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 66 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 919، سندھ میں 4 ہزار 132، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 964، اسلام آباد میں 480، بلوچستان میں 196، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 273 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔