کشمیری رہنما افضل گورو شہید کی 8 ویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال

Published On 09 February,2021 02:44 pm

لاہور: (دنیا نیوز) کشمیری رہنما افضل گورو شہید کی 8 ویں برسی پر مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیری رہنما افضل گورو شہید کی 8 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ شہید کی برسی پر حریت کانفرنس رہنماؤں نے افضل گرو خراج عقیدت پیش کیا۔ بھارت نے افضل گورو کو پارلیمنٹ حملے کے الزام میں 9 فروری 2013 کو تہاڑ جیل میں پھانسی دی تھی۔

بھارت نے کشمیریوں کے احتجاج کے خوف سے میت کو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا، انہیں نہ تو قانونی پیروی کا موقع دیا گیا اور نہ ہی پھانسی سے قبل اہلخانہ سے ملاقات کروائی گئی۔
 

Advertisement