روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر بھرپور اعتماد کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا مشکور ہوں: وزیراعظم

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر بھرپور اعتماد کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں کا مشکور ہوں: وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ دنیا کے 97 ملکوں سے اب تک 87 ہزار 833اکاؤنٹس کھل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 5 ماہ میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 50کروڑ ڈالر وطن بھجوائے گئے، گزشتہ 6 ہفتوں میں ان اکاؤنٹس کے ذریعے 24کروڑ 30 لاکھ ڈالر وطن بھجوائے جاچکے ہیں۔