وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں یورپ اور افریقی ممالک کے وفد کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے۔
سری نگر سمیت مقبوضہ وادی کے تمام بڑے شہروں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ ٹرانسپورٹ نا ہونے کے برابر ہے۔ ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔ یورپی اور افریقی ممالک کے وفد کو سری نگر ائیر پورٹ سے شہر کی خالی سڑکوں پر سیکیورٹی کے حصار میں لایا گیا۔
کشمیری نوجوانوں نے آزادی کے حق میں پوسٹر لگا دیئے، جس میں عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی اپیل کی گئی تھی۔