کورونا مزید 36 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1340 نئے مریض

کورونا مزید 36 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 24 گھنٹے کے دوران 1340 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 340 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 66 ہزار 777، سندھ میں 2 لاکھ 55 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 716، بلوچستان میں 18 ہزار 972، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 282 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 718 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 86 لاکھ 44 ہزار 847 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 332 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 202 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 604 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 36 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 563 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 185، سندھ میں 4 ہزار 276، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 27، اسلام آباد میں 488، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 286 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔