کورونا نے مزید 16 افراد کی زندگی چھین لی، 24 گھنٹے کے دوران 1160 نئے مریض

کورونا نے مزید 16 افراد کی زندگی چھین لی، 24 گھنٹے کے دوران 1160 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 160 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 67 ہزار 819، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 220، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 43، بلوچستان میں 18 ہزار 988، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 485 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 828 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 18 ہزار 555 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32 ہزار 313 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 35 ہزار 491 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 16 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 617 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 208، سندھ میں 4 ہزار 292، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 36، اسلام آباد میں 492، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 288 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔