کراچی: (دنیا نیوز) سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دئیے، کل اجلاس میں شرکت کریں گے۔
سپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر کل سندھ اسمبلی اجلاس کیلئے جاری کئے، کسی دباؤ میں نہیں آئین و قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کئے۔
یاد رہے گزشتہ روز سندھ کی اپوزیشن نے سپیکر سندھ اسمبلی سے ملاقات کر کے حلیم عادل شیخ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے درخواست کی تھی۔ اپوزیشن کے خلاف ہونے والی مبینہ انتقامی کاروائیوں کے خلاف قرارداد بھی جمع کروائی گئی۔
سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے پارلیمانی لیڈرز نے حلیم عادل شیخ کیلئے پروڈکشن آرڈر کی درخواست دی، رہنماؤں نے پولیس رویئے کیخلاف قرار داد بھی جمع کرائی۔