لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے حکومت اور اتحادی ایک پیج پر ہیں، ضد کی سیاست اپوزیشن کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔
گورنر ہاؤس میں چودھری سرور اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی ملاقات میں سیاسی معاملات سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے اور اوپن بیلٹ سے سینٹ انتخابات میں ووٹ کو عزت ملے گی، 26 مارچ کے بعد تاریخ کی تبدیلی کے علاوہ اور کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
چودھری سرور نے کہا کہ مارچ 2021، مارچ 2022 اور مارچ 2023 میں بھی پی ڈی ایم ناکام ہی ہوگی، 2023 تک حکومت اور وزیراعظم عمران خان آینی مدت کا آخری دن بھی پورا کریں گے، عوامی فلاح و بہبود کے لیے موجود حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، ملکی مفاد میں اپوزیشن کو بھی اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔