اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کو ٹیکس اصلاحات اور منی لانڈرنگ سے متعلق نئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات نیویارک میں بین الاقوامی مالیاتی احتساب اور شفافیت پر رپورٹ کے اجرا کے موقع پر تقریب سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان رپورٹ سفارشات کی توثیق کرتا ہے۔ شفافیت کے برعکس اقدامات کے خلاف عالمی سطح پر جرمانے عائد کیے جائیں۔ رپورٹ سفارشات کے مطابق اقدامات سے ترقی پذیر ملکوں پر مالیاتی بوجھ کم ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر اور بیرون ملک مالیاتی لین دین کو قانون کے دائرے میں لانا ہوگا۔ رقوم کی غیر قانونی ترسیل پر قابو پانے کے لیے متعلقہ اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا۔
عمران خان نے زور دیا کہ ٹیکسز اور غیر قانونی رقوم کی ترسیل پر قابو پانے کے لیے ادارے سب کے نمائندہ ہونے چاہیں۔ مالیاتی شفافیت کے حوالے سے تجاویز پیش کرنا چاہتے ہیں۔ غیر مساویانہ معاہدوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ ترقی پذیرملکوں سے کھربوں روپے غیر قانونی طور پر منتقل ہوئے