پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز کی ملاقات

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈر قطر امیری لینڈ فورسز کی ملاقات

آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے علاقائی امن کے لئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان باہمی تعلقات ہیں جو وقتاً فوقتًا باہمی فائدے مند تعلقات میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

آرمی چیف نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک فوج قطر تعلقات کی بہت قدر کرتی ہے۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر، کمانڈر قطر امیری لینڈ فورس نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل، دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ قطر کی بری فورسز کے کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قطر کےساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتی ہے۔ بین الاقوامی امن کے لیے دونوں ممالک کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔