تازہ ترین
  • بریکنگ :- افسران واٹس ایپ پرچلتے رہے،تحقیقات میں انکشاف
  • بریکنگ :- افسران صورتحال کو سمجھ نہیں سکے ،رپورٹ
  • بریکنگ :- افسران نےصورتحال کوسنجیدہ لیانہ کسی پلان پرعمل کیا ،رپورٹ
  • بریکنگ :- متعددافسران نے واٹس ایپ میسج تاخیر سے دیکھے ،رپورٹ
  • بریکنگ :- کمشنر، ڈی سی ،اے سی نےغفلت کا مظاہرہ کیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- سی پی او،سی ٹی اوذمہ داریاں پوری کرنےمیں ناکام رہے،رپورٹ
  • بریکنگ :- محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122کا مقامی آفس بھی کچھ نہ کرسکا
  • بریکنگ :- محکمہ ہائی وے بھی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہا،رپورٹ
  • بریکنگ :- سانحہ مری کی رپورٹ 27 صفحات پر مشتمل ہے
  • بریکنگ :- 4 والیم پرمشتمل افسران اورمقامی لوگوں کے بیانات لیے گئے
  • بریکنگ :- تحقیقاتی کمیٹی کی مری میں محکمہ موسمیات کادفترقائم کرنےکی سفارش
  • بریکنگ :- مری کا ہل اسٹیشن تجاوزات کی وجہ سے گلیوں میں تبدیل ہوگیا،رپورٹ
  • بریکنگ :- غیر قانونی عمارتیں گرانےکی سفارش کی گئی ہے،رپورٹ
  • بریکنگ :- مشینری موجود تھی لیکن آدھا عملہ غائب تھا، رپورٹ
  • بریکنگ :- سانحہ مری ،متعلقہ محکموں کی غفلت ثابت

'17 افراد نے حفیظ شیخ کیخلاف ووٹ دیا، ایوان نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا'

Published On 04 March,2021 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن نے کہا ہے کہ کل کی شکست سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سپیکر قومی اسمبلی نے اچانک اجلاس ختم کر دیا، حکومتی بنچوں پر بیٹھے 17 افراد نے حفیظ شیخ کے خلاف ووٹ دیا، ایوان نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کر دیا۔

شاہد خاقان عباسی نے پرویز اشرف اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر نے اچانک ختم کر دیا، سپیکر ڈائس سے ایسے بھاگے جیسے چور بھاگتے ہیں، وزیراعظم نے خود حکومتی امیدوار کی الیکشن مہم چلائی، عمران خان نے ہر رکن اسمبلی سے اربوں کی سکیموں کے وعدے کیے، شکست کے بعد حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت کو اسمبلی میں شکست فاش کی مثال نہیں ملتی، حکومت خفت مٹانے کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے، قومی اسمبلی نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا، شکست کے بعد حکومت کے تمام ہتھکنڈے فضول ہیں، حکومت کو باعزت طریقے سے گھر چلے جانا چاہیئے، چوہوں کی طرح حکومت نہیں کر رہے تو شیروں کی طرح استعفیٰ دیں۔

پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی، ہر طبقہ سراپا احتجاج ہے، شکست کے بعد عمران خان کے پاس حکومت کرنے کا جواز نہیں رہتا، ہمارا مطالبہ ہے وزیراعظم مستعفی ہوں، نئے انتخابات کرائے جائیں، یوسف رضا گیلانی کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ حکومت ناکام ہوچکی۔