اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے اتحادی جماعتوں کے اراکینِ قومی اسمبلی نے ملاقات کی، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی ملاقات کرنے والوں میں شریک تھے۔
اتحادی جماعتوں میں ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، فنکشنل لیگ کے غوث بخش مہر، وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا، جمہوری وطن پارٹی کے نواب شاہ زین بگٹی، خالد خان مگسی بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
ملاقات کے دوران وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، پرویز خٹک، اسد عمر، طارق بشیر چیمہ اور سید امین الحق نے بھی شرکت کی۔
ملاقات کے دوران اتحادی جماعتوں کے اراکین نے وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور مستقبل میں بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔