اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سینیٹ الیکشن میں ناکامی کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ استعفی نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان سے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی اہم ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے حفظ شیخ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
اس دوران اعتماد ملنے پر عبد الحفیظ شیخ نے اپنے عہدے سے استعفی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وہ اپنے عہدے پر ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو بہتر بنانے میں حفیظ شیخ کا اہم کردار ہے۔