پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے: آصف زرداری

پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے: آصف زرداری

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو ٹیلیفون کیا، آصف زرداری نے سابق وزیراعظم شاہد خاکان عباسی، سینئر لیگی رہنما احسن اقبال، سینیٹر مصدق ملک اور ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب پر حملے کی مذمت کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں پر حملہ سیاسی عدم برداشت کا ثبوت ہے۔ عمران خان سیاسی شکست کے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں۔ مریم اورنگزیب سے توہین آمیز سلوک قابل مذمت ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے سابق صدر اور پی پی شریک چیئر مین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاست میں گالی اور عدم برداشت کا عنصر پیدا کیا ہے، پی ڈی ایم کے رہنماؤں پر حملہ سے غیر جمہوری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔