راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کا قومی خوشحالی اور وقار میں بڑا اہم کردار ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے کر خود کو منوایا۔ چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا ہے کہ کورونا کے خلاف جنگ میں بھی خواتین صف اول میں شریک ہیں، خواتین بے پناہ احترام کی مستحق ہیں۔
“Pakistani women contributed immensely 4 glory & honour of our nation. They are also @ forefront against COVID. Women in uniform have proved their mettle by contributing copiously in diverse fields serving the nation & humanity. They deserve our immense respect & gratitude” COAS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 8, 2021
واضح رہے کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن خواتین کے حقوق اجاگر کرنے کیلئے مختص کیا گیا ہے۔