اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر راجہ بشارت کیخلاف نااہلی درخواست خارج کر دی۔ الیکشن کمیشن نے شہری محمد اسلم کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی۔
درخوست گزار نے مؤقف اپنایا کہ راجہ بشارت نے کاغذات نامزدگی کیساتھ جھوٹا بیان حلفی دیا جس پر ممبر پنجاب الطاف ابراھیم نے کہا کہ آپ کو تین سال بعد یاد آیا کہ بیان حلفی جھوٹا ہے۔