کورونا نے مزید 61 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2 ہزار 351 نئے مریض

کورونا نے مزید 61 افراد کی زندگی نگل لی، ملک بھر میں 2 ہزار 351 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 351 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 89 ہزار 362، سندھ میں 2 لاکھ 61 ہزار 823، خیبر پختونخوا میں 76 ہزار 819، بلوچستان میں 19 ہزار 247، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965، اسلام آباد میں 48 ہزار 938 جبکہ آزاد کشمیر میں 11 ہزار 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 96 لاکھ 3 ہزار 865 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 38 ہزار 799 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 75 ہزار 867 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 978 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 61 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 13 ہزار 656 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 853، سندھ میں 4 ہزار 468، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 179، اسلام آباد میں 529، بلوچستان میں 202، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 322 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔