لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چودھری سرور نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں، پاکستان کے عوام بھی عمران خان کیلئے دعا گو ہیں، وزیراعظم کی زیر قیادت کورونا کے خلاف جنگ لڑتے رہیں گے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام وزیراعظم کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، انشاء اللہ عمران خان عوام کی دعاؤں سے کورونا کو شکست دیں گے، پاکستان میں کورونا میں شدت بہت خطرناک ہے، احتیاط لازم ہے۔ چودھری سرور نے عوام سے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کی اپیل کی ہے۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کورونا کا شکار ہوگئے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثب آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔