اسلام آباد: (دنیا نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم اورخاتون اول کی طبیعت بہتر ہے۔ کورونا کی علامات معمولی، عمران خان نے معمول کے مطابق ویڈیو کانفرنس پر دفتری کام سر انجام دیئے۔
کورونا مثبت آنے کے بعد وزیراعظم اورخاتون اول کی طبیعت بہتر، معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سب کی دعاؤں اور نیک خواہشات کے مشکور ہیں۔ عمران خان اور اور خاتون اول کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، وزیر اعظم آج بھی اپنا دفتری کام معمول کے مطابق وڈیو کانفرنس پر سرانجام دے رہے ہیں۔
مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری برادران نے بھی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہماری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔